ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کی بارشوں  میں نکاسی آب نہ ہونے پر متعلقہ حکام کو معطل کرنے کی ہدایت

لاہور:وزیر اعظم محمد شہباز شریف  نے لاہور میں حالیہ بارشوں پر نکاسی آب کا مناسب اور بروقت انتظام نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے  کوتاہی برتنے والے متعلقہ حکام کو  فی الفور معطل کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت  لاہور میں عید قرباں پر شمالی پنجاب بالخصوص لاہور میں متوقع پری مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاری پر جائزہ اجلاس ہوا۔

ترجمان وزیرِ اعظم  آفس کے مطابق لاہور میں حالیہ بارشوں پر نکاسی آب کا مناسب اور بروقت انتظام نہ ہونے پر  وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ  بارشوں کے پیش نظر لاہور میں سیلابی صورتحال  میں ناقص کارکردگی کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ناقص نکاسی آب کی صورت حال کی ذمہ داران کا تعین کریں. وزیرِ اعظم  نے کوتاہی برتنے والے متعلقہ حکام کو  فی الفور معطل کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم  نے کہا کہ شدید بارش میں متعلقہ اداروں کے سست اقدامات نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کیا۔آئندہ دنوں میں متوقع بارشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کیلئے مکمل تیاری کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں