ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر رجب طیب ایردوان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون ،عید کی مبارکباد

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد  پیش کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے بھی ترک صدر ایردوان اورترک  عوام کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے معیشت، دفاع اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون مزید بڑھانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کوخاص طور پر اقتصادی   شعبے میں تعلقات کو  مزید مستحکم کرنے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا۔  

پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مذہب، ثقافت اور تاریخ کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ   قیادت کی سطح پر  دونوں ممالک کے درمیان  باقاعدہ رابطہ اس اسٹریٹجک شراکت داری کی ایک واضح خصوصیت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں