ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید الاضحیٰ کے پہلے دن اے ٹی ایمز خراب، کئی میں کیش ختم

کراچی: عیدالاضحیٰ کے پہلے دن ہی متعدد شہروں میں کئی اے ٹی ایمز خراب ہوگئے جب کہ کئی میں کیش ختم ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس مطابق بینکوں کے صارفین کا کہنا ہے کہ  اے ٹی ایمز خراب ہونے کے بعد کئی بینکوں کی ہیلپ لائنز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے، ہر دفعہ عید کی چھٹیاں ہوتے ہی اے ٹی ایمز خراب ہونے یا ان میں کیش نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سخت کوفت و دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے،افسوسناک امر ہے کہ شنوائی بھی نہیں ہو رہی ہے۔

صارفین نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے، اسٹیٹ بینک انتظامیہ بھی اس حوالے سے کوئی پالیسی ترتیب دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں