ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف سے معاہدے پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ردعمل

کراچی: سابق وزیر داخلہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان  ہونے والے اسٹینڈ بائی معاہدے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ معاہدہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو ایک سال کے دوران 3 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو قرض کی منظور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے جولائی میں ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی،آئی ایم ایف سے معاہدے پر میں وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے کئی ملاقاتوں کے بعد یہ معاہدہ ممکن ہوا۔

انہوں نےمزیدکہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہی ڈیفالٹ سے بچنے کی بہترین سرمایہ کاری ہے،  اب  ڈالر کا دباؤ بھی آہستہ آہستہ کم ہو گا اور کاروباری ماحول میں ایک نئی امید اور پھرتی نظر آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں