ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’سنگھم آگین‘ کیلئے اکشے کمار اور رنویر سنگھ نے اجے دیوگن کو جوائن کرلیا

 ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے دو سپر اسٹار اکشے کمار اور رنویر سنگھ بلاک بسٹر سیریز سنگھم کی اگلی فلم میں ایکشن اداکار اجے دیوگن کو جوائن کریں گے۔ 

دونوں اداکار اسے قبل روہت شیٹی کی فلموں میں سوریہ ونشی اور سمبا کے کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور اب ’سنگھم آگین‘ میں دوبارہ نظر آئیں گے۔

اکشے کمار بطور اے ٹی ایس چیف اجے دیوگن کو فلم اسٹوری کے ایک اہم موڑ پر جوائن کریں جس طرح انہوں ںے ’سنگھم‘ میں انہیں مدد فراہم کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق روہت شیٹی نے پولیس کی دنیا پر مشتمل کہانی کے ہر کردار کو کہانی کی لڑی میں پرو دیا ہے اور جلد فلم کو بناکر ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔

اکشے اور رنویر کے علاوہ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ وکی کوشل بھی نئے ایکشن تھرلر میں اہم کردار کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

’سنگھم آگین‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس کے آخر میں ہوگا اور اسے اگلے برس بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں