ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی نژاد امریکی قانون سازمریم خان پر قاتلانہ حملہ

ہارٹ فورڈ: امریکا کی ریاست کنکٹیکٹ سےپہلی منتخب پاکستانی نژاد امریکی قانون ساز مریم خان پر ریاستی دارالحکومت ہارٹفورڈ میں اہل خانہ کے ساتھ نماز عید کی ادائیگی کے بعد حملہ کیا گیا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور حملہ بدھ کو ہوا جس کے نتیجے میں مریم خان کو معمولی زخم آئے ہیں۔مریم خان کنکٹیکٹ اسمبلی کی رکن اور ڈیموکریٹ سے تعلق رکھتی ہیں اور ریاست کی پہلی منتخب مسلمان رکن اسمبلی ہیں۔ پولیس تاحال مریم خان پر حملے کے پیچھے مضمرات کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ حملہ ایک ایرینا اور کانفرنس سینٹر ایکس ایل سینٹر کے باہر تقریباً 11 بجے پیش آیا جہاں عید کی نماز ادا کی گئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ ملزم نے مریم خان تک اس وقت رسائی کی جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سینٹر کے باہر تصاویر لے رہی تھیں اور ملزم نے ان کے خلاف جملے بھی کسے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے حملے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوا لیکن وہاں موجود ایک شہری نے ان کا پیچھا کیا اورقابو کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں