ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان زیر حراست قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے قونصلر رسائی سے متعلق 2008 کے معاہدے کی دفعات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان میں موجود 308 بھارتی قیدیوں (42 سویلین اور 266 ماہی گیروں) کی فہرست اسلام آباد میں بھارت کے ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی حکومت نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔ فہرست کے مطابق بھارت کی جیلوں میں کل 417 پاکستانی (343 شہری اور 74 ماہی گیر) قیدی ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان تمام پاکستانی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کو رہا کرے اور وطن واپس بھیجے جو اپنی متعلقہ سزا پوری کرچکے ہیں اور ان کی قومی حیثیت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی حراست میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں