کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نےکہاہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا ہمارے خلاف ہونا ہی ہماری مقبولیت میں اضافہ کرتا ہے،شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت پر اعتماد کرکے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کھالیں جمع کروائیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گزشتہ سال کی بنسبت امسال کھالوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جماعت اسلامی اور الخدمت کھالوں کی مد میں جمع ہونے والی رقم سےمستحقین کی خدمت کرتے ہیں، اہل خیر حضرات کے تعاون سے الخدمت کے تعاون سے الخدمت اسپتال، واٹر فلٹریشن پلانٹ ، کفالت یتامیٰ سمیت مختلف پروگرامات میں بھی بھرپور کام کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ الخدمت اہل خیر حضرات کے تعاون سے عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہے، سرکاری اسپتالوں کی صورتحال انتہائی بد تر ہے، جہاں شہریوں کو سہولیات تک میسر نہیں ہے، سندھ حکومت نے کراچی کے بلدیاتی نظام پر قبضہ تو کرلیا لیکن کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ ادارہ قائم تو کرلیا لیکن کچرا اٹھانے کا کام نہیں کیا، سندھ حکومت نے بلدیہ کے تحت چلنے والے تمام اداروں پر قبضہ کرلیا،کچرا اٹھانے کا نظام جو کہ براہ راست بلدیہ کے ماتحت ہوتا ہے۔
انہوںمزیدکہا کہ صوبہ سندھ وفاق سے تو سب کچھ حاصل کرلیتی ہے لیکن بلدیہ کو اختیارات اور وسائل دینے کے لیے تیار نہیں ہے،جماعت اسلامی کے چئیرمینز کو ابھی تک چارجز ہی نہیں دیا گیا، سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی جانب سے وعدے کیے گئے تھے کہ صفائی ستھرائی کے لیے گاڑیاں دی جائیں گی۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وفاق ، صوبہ اور کراچی تینوں جگہ حکومت میں ہے،عید الاضحیٰ کے موقع پر اسپرے کا کوئی باقاعدہ نظام نہیں کیا گیا۔ آلائشیں مین سڑکوں پر پڑی ہوئی ہیں، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ادارہ کو ختم کرکے بلدیہ کے تحت کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ مرتضیٰ وہاب قبضہ سے مئیر بن تو گئے لیکن کراچی کے اداروں کو بلدیہ کے تحت کرنے کے حوالے سے آواز بھی اٹھائیں،کراچی کو مالیاتی و انتظامی حوالے سے بااختیار کیا جائے، شہر میں اس وقت کچرا اٹھانے کا کام نہیں ہورہا جس سے پیپلز پارٹی کی کرپشن پوری طرح واضح ہوگئی ہے،
شہر میں اس وقت بدترین حالات ہیں پانی بجلی اور گیس سے محروم شہری پریشان حال ہیں، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ ہے اور جو ٹاؤن جماعت اسلامی کے پاس ہیں اس میں بھرپور خدمت کریں گے۔