ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے خلاف پابندیاں لگانے میں یورپ تیزی لائے:یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے نیٹو میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد یوکرین کے بارے میں واضح مؤقف اختیار کرے۔

یورپی یونین کے صدر اور ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہاکہ یوکرین چاہتا ہے کہ جنگ کے بعد نیٹو میں شمولیت اختیار کرلے، نیٹو کو چاہیے کہ اس بارے میں جلد اور واضح مؤقف اپنائے۔

اس سے پہلے زیلنسکی اور یوکرینی آرمی چیف ویلیزی زالورینی نے ہتھیار، گولہ بارود اور لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلئے مغرب پر زور ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین میں روس سے جنگ کا اسلحہ کم پڑنے لگا ہے، یوکرین کو ایف سولہ جنگی طیاروں اور پائلٹس کی تربیت کی ضرورت ہے۔

 دوسری جانب ،امریکی میڈیا نے امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس کے خفیہ دورہ یوکرین کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ولیم برنس نے صدر زیلنسکی اور یوکرینی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی ہیں۔

ولیم برنس کا یوکرین کا یہ سفر ویگنر گروپ کی بغاوت سے ایک روز پہلے ہوا تھا اور ملاقاتوں میں ویگنر گروپ کی بغاوت موضوع نہیں تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں