ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ بگ باس سے 10 دِنوں میں ہی آؤٹ

ممبئی: بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 سے 10 دنوں میں ہی باہر کر دی گئیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ کا کہنا تھا کہ نوازالدین بچوں کو لے کر پیرس جارہے تھے تو میں نے سوچا میں اکیلی کیا کروں گی اس لئے بگ باس کا حصہ بن گئی۔

عالیہ صدیقی نے کہا کہ اگر نواز پیرس نہ جاتے تو وہ بچوں کو چھوڑ کر اتنے دنوں کیلئے نہیں نکلتیں۔

نواز الدین صدیقی سے حال ہی میں طلاق لینے والی عالیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ دکھ کو کندھوں پر سوار کرکے چلنے والی خاتون نہیں ہیں دکھ ایک وقت تک ہوتا ہے اس کے بعد انسان آگے بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے روک دیا

یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی اور عالیہ صدیقی نے حال ہی میں علیحدگی اختیار کی ہے عالیہ نے نوازالدین صدیقی پر الزام عائد کر رکھا تھا کہ نواز نے بچوں اور انہیں گھر میں قید کر رکھا ہے اور کھانے پینے کو بھی نہیں دے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں