ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی وزیر داخلہ کو برٹش پاکستانیوں پر تنقید مہنگی پڑگئی، مضبوط حمایت کھو بیٹھیں

لندن برطانوی پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین مضبوط حمایت کھو بیٹھیں۔

ٹوری وزیر اسٹیو بیکر نے وزیر داخلہ کی حمایت واپس لیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کا سخت رویہ ان کے ٹوری لیڈر بننے کے امکانات کو روک سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے اپنے حلقے میں سفید فام ایسے جرائم میں ملوث ہیں، وزیر داخلہ نے ان سفیدفام مجرموں کو سخت تنقید کا نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ صرف برٹش پاکستانیوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بیرونس سعیدہ وارثی نے بھی برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے وزیر داخلہ کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ نے چائلڈ گرومنگ گینگ کے جرم میں برٹش پاکستانیوں پرسخت تنقید کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں