ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عیدالاضحیٰ: الخدمت نے اڈیالہ جیل کے 7ہزارقیدیوں کوکھانافراہم کیا

راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پراڈیالہ جیل کے 7ہزارسے زائدقیدیوں کوکھانا فراہم کیا۔

ریجنل صدرالخدمت رضوان احمدنے کھانا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک محمداکرم کے حوالے کیا۔ملاقات کے دوران قیدیوں کے ریلیف کے علاوہ جیل کے ماحول کوبہتربنانے کے حوالے سے مختلف فلاحی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنی سزا پوری کرنے کے بعد جرمانے کی رقم نہ ہونے کے باعث جیل میں موجودقیدیوں کی رہائی کے حوالے سے ریجنل صدر الخدمت فاؤنڈیشن رضوان احمدنے خصوصی دلچسپی کا اظہارکیا اور ایسے قیدیوں کی لسٹیں حاصل کیں اس حوالے سے جلداہم پیش رفت متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں