ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا تجربہ یادگار قرار دیدیا

اسلام آباد:فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے تجربے کو یادگار قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا سیزن میرے لیے عظیم یادوں کے ساتھ ختم ہوا،شاہین آفریدی نے کہا کہ میں ناٹنگھم شائر ٹیم کی نمائندگی کے لیے سب اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مینجمنٹ اور سب اراکین نے مجھے بہت سپورٹ کیا، فینز کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ناٹنگھم شائر نے بھی آئندہ سیزن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل ڈیوٹی کے لیے وطن واپس آرہے ہیں، وہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں