ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں: ویگنر

روس کی نجی سکیورٹی کمپنی ‘ویگنر’ کے بانی ‘ییوگینی پریگوژن’ نے کہا ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں۔

پریگوژن نے، گذشتہ ماہ روس انتظامیہ کے خلاف کی گئی بغاوت کے بارے میں، ویگنر کے سرکاری سوشل میڈیا  پیج ‘ٹیلی گرام ‘سے، آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ عوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ ہماری مارچ انصاف کی خاطر تھی اور اس کا مقصد باغیوں کے خلاف جدوجہد اور معاشرے کو متحرک کرنا تھا۔ میرے خیال میں ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں۔ مستقبل میں آپ کو محاذ پر ہماری نئی فتوحات دیکھنے کو ملیں گی”۔

پریگوژن نے کہا ہے کہ اسپیشل فوجی آپریشن میں ویگنر کی شرکت عارضی نہیں ہونی چاہیے اور یہ کہ ان کی بیلاروس منتقلی کی وجہ سے ویگنر  کے علاقائی بھرتی مراکز کی کاروائیاں ایک مہینے کے لئے روک دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں