ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں ماہِ جون کے افراط زر کی شرح کا اعلان کر دیا گیا

ترکیہ میں افراطِ زر ماہ ِ  جون میں سالانہ بنیادوں پر 38.21 فیصد تک گر گئی تو یہ گزشتہ 18 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر کنزیومر پرائس انڈیکس میں 3.92 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈومیسٹک پروڈیوسر پرائس انڈیکس میں 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سالانہ افراطِ زر گزشتہ 18 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جس میں صارفین کی قیمتوں میں 38.21 فیصد اور گزشتہ 25 مہینوں میںمقامی  پیداواری قیمتوں میں 40.42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترک محکمہ  شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جون میں 12 ماہ کی اوسط کو مدنظر رکھا جائے تو صارفین کی قیمتوں میں 59.95 فیصد اورمقامی پیداوار کی قیمتوں میں 86.59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں