ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا

ماسکو:روسی فضائیہ کا مگ 31لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ جبکہ طیارے کے پائلٹ لاپتا ہوگئے،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارہ روس کے مشرقی جزیرہ نما صوبہ کامچٹکا سے متصل بحرالکاہل کے ایواچا بے میں جا گرا تھا۔

روسی بحریہ نے بحرالکاہل میں گرنے والے لڑاکا طیارے کے پائلٹوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد روسی فوج کی جانب سے حادثے کی تفصیل یا اسباب کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی تاہم ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے پر کوئی اسلحہ نہیں تھا،مگ 31لڑاکا طیارے سوویت یونین کے زمانے سے روسی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔

دو انجن اور دو سیٹوں والے سپر سونک لڑاکا طیارے فضائی جنگ کے دوران دشمن کو پسپا کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیے گئے ہیں جبکہ یہ لانگ رینج، کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیتوں بھی سے لیس ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں