ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کو قومی کرنسی میں تجارت کرنی چاہیے: رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ” ڈالر کی حاکمیت ختم کرنے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت قومی کرنسی میں ہونی چاہیے”۔

رئیسی نے بھارت کی میزبانی میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم سے خطاب کیا۔

خطاب میں رکن ممالک کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ مغرب کی  عسکریت پسندی اور حاکمانہ نظام کی بنیاد ڈالر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک منصفانہ بین الاقوامی نظام کی تشکیل کے لئے علاقے میں اس حاکم عنصر کو ختم کرنا ضروری ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اس مقصد کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور شراکت داروں کے درمیان بین الاقوامی تجارت اور مالیاتی لین دین میں قومی کرنسی کے استعمال کو عام کرنے پر توجہ دنیا ضروری ہے۔

خطاب میں اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "آج 4 جولائی کو اپنا یومِ آزادی منانے والا ملک ‘امریکہ’  بہت سے ممالک کی آزادی کو سلب کر رہا اور فلسطینیوں سمیت متعدد اقوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے حق سے محروم رکھے ہوئے ہے۔

صدر رئیسی نے کہا ہے کہ اس وقت جنین  کیمپ میں صیہونی انتظامیہ کی کاروائیاں 1948  میں فلسطین پر قبضے کے دوران  کئے گئے جرائم کی یا د تازہ کر رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں