ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی گئی ۔

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کی درخواست وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا۔ اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں، جو ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کیے گئے ہیں ۔ نیب کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کیس ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ احتساب عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ریفرنس سے بری کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں