ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کا جوزپ بوریل کا آئندہ ہفتے بیجنگ کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان

چین نے یورپی یونین (EU) کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل کا آئندہ ہفتے بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) کی خبر کے مطابق، یورپی یونین کمیشن کی ترجمانوں میں سے ایک نبیلہ مسرالی نے کہا کہ انہیں چین کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ بوریل کا دورہ "اب 10 جولائی کو ممکن نہیں ہو گا اور دیگر متبادل تلاش  کرنے کی ضرورت ہے۔

بیجنگ میں یورپی یونین کے سفیر جارج ٹولیڈو نے اتوار کو  کے روز  بوریل کے  10 جولائی کو بیجنگ کا دورہ  کرنے سے آگاہ کیا تھا۔

ٹولیڈو نے کہا  تھا کہ بوریل ، چین کے وزیر خارجہ چائنا گینگ اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں سے روس یوکرین جنگ، انسانی حقوق اور تجارت جیسے مختلف امور پر ملاقات کریں گے۔

یورپی یونین کے اعلی نمائندے بوریل نے 13تا15 اپریل کو اپنا دورہ چین نئی قسم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے  (کوویڈ 19)  ملتوی کردیا تھا۔   

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں