ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارا حتمی مقصد روس سے الحاق شدہ کریمیا کو آزاد کرانا ہے: صدر ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا حتمی مقصد روس سے الحاق شدہ کریمیا کو آزاد کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کریمیا کے بغیر یوکرین کا تصور نہیں کر سکتے ہیں۔

CNN کے ساتھ ایک انٹرویو میں، زیلنیسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کے جنوب اور مشرق میں اپنے علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ان کا تازہ ترین ہدف "کرئمیا” کوآزاد کروانا ہے  جس پر روس نے   2014 میں قبضہ کرلیا تھا۔

انہوں نے کہا  کہ کیف کی کوششیں یوکرین کے جنوب اور مشرق میں زمینوں پر دوبارہ قبضہ کرنے پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کریمیا کے بغیر یوکرین کا تصور نہیں کر سکتے۔ جب تک  کریمیا  پر   روس کا قبضہ جاری ہے  اس کا صرف ایک مطلب ہے: جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

کریمیا کے بغیر امن کا قیام ممکن ہے سے متعلق سوال  کا جواب دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ اس کو واگزار کروائے بغیر فتح  کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

یوکرین کے  صدر نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن  کا مسلح ویگنر بغاوت سے پوتن  کی حیثیت کمزرو ہوئی ہے اور اب وہ   اپنے ہی لوگوں پر کنٹرول کھو رہے ہیں۔

روس نےیوکرین کے ساتھ  کریمیا  کے اختلافات  کے بعد   2014 میں کریمیا  پر قبضہ کرلیا تھا  اور واگنر، جسے کریمیا کو روسی علاقے میں شامل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، نے اس قدم سے دنیا بھر میں اپنا نام پیدا کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں