ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس مُسرت ہلالی سپریم کورٹ کی جج تعینات، نوٹیفکیشن جاری 

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی.

صدر مملکت نے جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس مسرت  ہلالی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی 12 مئی 2023  کوپشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مقرر ہوئی تھیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی  فائز عیسی نے رواں سال 14  جون کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں