ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے خود کو سر میں گولی مار لی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں موجود تھے۔

پولیس حکام کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی چھوڑا جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا۔ دوسری جانب ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ انہیں عالم ترین کی بیماری کا علم نہیں ہے۔

وا ضح رہے کہ عالمگیر ترین ایک معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، دوستوں کے مطابق عالمگیر ترین کی عمر 63 سال تھی، ان کی منگنی ہوئی اور دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں