ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا یوکرینی شہر لیوو کی رہائشی عمارت پر حملہ،4 افراد ہلاک

 یوکرینی وزیر داخلہ ایگور کلیمنکو  نے  بتایا ہے کہ  روسی میزائلوں نے لیوو شہر میں ایک رہائیشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔

کلیمنکو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ روسی فوج نے گزشتہ شب شہری آبادی پر حملہ کر دیا ، لیوو شہر کی ایک  رہائشی عمارت  پر میزائل لگنے سے  چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ،سات افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 64 افراد کو نکال لیا گیا  ہے  جبکہ  ملبے  تلے بعض افراد کی موجودگی بھی اطلاعات میں شامل ہے ۔

یوکرینی جنرل ہید کوراٹر نے کہا ہے کہ  ایک دن کے دوران  روس نے یوکرینی علاقوں  پر پانچ ڈرونز حملے کیے جنہیں ہمارے دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا ۔

  یاد رہے کہ گزشتہ سال  چوبیس فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین پر قبضے کی ہدایات  دیتے ہوئےجنگ کا آغاز کر دیا تھا  جس کا مقصد یوکرین کی نیٹو میں رکنیت کو روکنا اور اسے اپنا  حلیف بنانا  تھا۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں