ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں بارش کے باعث چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

 لاہور: ریلوے کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے فیض باغ  کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ریلوے ملازم اور  بچہ موقع پر دم توڑ گئے، بیوی کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہوسکی، مرحوم ریلوے میں بطور واٹرمین ملازم تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

مرحومین کی نماز جنازہ جامعہ نعیمیہ میں ادا گئی جس میں ڈی ایس ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر سمیت ریلوے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

حادثے پر ڈی ایس ریلوے نے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اللہ مرحوم کی فیملی کو صبرجمیل عطا کرے، ڈی ایس ریلوے لاہور نے مزید کہا کہ مرحوم کے بچوں سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں