ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میئر کراچی کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

کراچی: میئر بیرسٹر مرتضی وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

مرتضی وہاب نے بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر میری ویدر ٹاور کے قریب بنے قدیم نالے کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگریز دور کے نالے کو ماضی میں ترقیاتی کاموں کے دوران بند کر دیا گیا تھا، اب اسے سٹی نالے اور ہجرت کالونی نالے سے منسلک کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر اس پر کام مکمل ہوجائے گا، نالہ بحال ہونے سے آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور پر سیوریج کے پانی کے بہاو میں بہتری آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں