صدر رجب طیب ایردوان نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
صدارتی محل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایردوان نے ووچچ کی جانب سے انہیں دوبارہ صدر منتخب ہونے مبارکباد دیے جانے پر ا ن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے میں صدر ایردوان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی کوششوں کی بدولت ترکیہ اور سربیا کے تعلقات اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔