ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’پی کے‘ اور ’تھری ایڈیٹس‘ کے مداح عامر خان کی نئی بلاک بسٹر کیلئے تیار ہوجائیں

 ممبئی: ہندی سینما سے بڑی خبر سامنے آگئی، بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی ایک اور فلم مل کر بنائیں گے۔ 

راج کمار ہیرانی اور عامر خان اس سے قبل ’تھری ایڈیٹس‘ اور ’پی کے‘ کے لئے مل کر کام کرچکے ہیں جس نے بالی وڈ انڈسٹری کو نئی پہچان دی تھی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار اور فلمساز کے درمیان ایک بائیوگرافیکل فلمی پروجیکٹ پر بات چیت جاری ہے اور اسے جلد فائنل کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان فلم کے مختلف آئیڈیوں پر گفتگو ہوتی رہتی ہے لیکن اب بائیوگرافیکل فلم پر معاملہ اگلے لیول پر چلا گیا ہے اور عامر خان اس کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

راج کمار ہیرانی اس وقت شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ’ڈنکی‘ میں مصروف ہیں اور اس کی ریلیز کے بعد وہ عامر کیلئے فلم کا اسکرپٹ فائنل کریں گے۔

عامر اور ہیرانی کے اشتراک کی خبر نے فلمی مداحوں میں مسرت اور خوشی کی لہر دوڑادی ہے اور وہ ایک نئے بلاک بسٹر کے شدت سے منتظر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں