ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرگے میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے ناظم سمیت 4 بھائی جاں بحق

پشاور: جرگے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف کے ناظم سمیت چار بھائی جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق غفور آباد ہزار خوانی میں تھانہ رحمان بابا کی حدود میں پلاٹ کے تنازع پر جرگہ جاری تھا۔ فریق اول اختر علی اور فریق دوم وحید کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جرگہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 بھائی شکیل خان ، رفاقت خان، نثار خان اور وحید خان ساکنان ہزار خوانی جاں بحق  اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں پی ٹی آئی ہزار خوانی کے ناظم بھی شامل ہیں۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر محمد علی مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفتیشی ٹیم نے  جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے  کرلیے ہیں اور واقعے میں  ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں