ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت سی پیک کے منصوبوں کو فرو غ دے رہی ہے،  وفاقی وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سی پیک کے منصوبوں کو فرو غ دے رہی ہے،سی پیک 2014 سے 2030 تک کا بڑا منصوبہ ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ  ،بنیادی ڈھانچہ سازی، توانائی، گوادر کی بندرگاہ کی ترقی، صنعتی تعاون شاملِ ہیں، 10سال قبل 5 جولائی 2013 کو جس منصوبے کا آ غا ز کیا تھا آ ج اس نے پورے ملک میں لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع ،سڑکوں ،توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے رفتار کو تیز کیا ۔

انہوں نے کہاکہ  پاکستان اور چین کی قیادت کی وسعت نظری کے باعث سی پیک نے نمایاں ترقی کی ،چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان میں گوادر، توانائی، بنیادی ڈھانچہ اور صنعتی ترقی پر اتفاق ہوا،سی پیک منصوبوں کے تناظر میں 11 ورکنگ گروپ قائم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں