ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دپییکا اور پرابھاس کی ’پروجیکٹ کے‘ نے ریلیز سے قبل ہی عالمی اعزاز حاصل کرلیا

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون اور پرابھاس کی نئی فلم ’پروجیکٹ  کے‘ نے ریلیز سے قبل ہی عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔ 

’پروجیکٹ کے‘ ہندی سینما کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جسے 19 جولائی سے شروع ہونے والے سان ڈیاگو کومک کون ایونٹ میں پروموش کا نادر موقع ملا ہے۔

فلم کی اسٹار کاسٹ دیپیکا پڈوکون، پرابھاس اور کمل ہاسن ڈائریکٹر ناگ آشون کے ساتھ 20 جولائی کو ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

مداحوں کو اس مسرت بھری خبر سے آگاہ کرنے کیلئے فلمسازوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں پرابھاس نمایاں ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں ان کی فلم دنیا کو قریب کرنے کی ایک کوشش ہے اور کومک کون نے فلم کو عالمی صارفین تک پہنچانے کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں