ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی ایران میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کے شہر زاہدان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، زاہدان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں ایک تھانے پر خود کش حملے کے نتیجے میں دو پولیس افسران جا ں بحق جب کہ چار حملہ آوروں کو مار دیا گیا۔

 ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا کہ حملے کے دوران چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں