ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیوڈ وارنر پر میم شیئرکرنے پر اسٹورٹ براڈ کے والد کو آئی سی سی نے ڈانٹ پلادی

ہیڈنگلے:آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر کا مذاق اڑانے پر انگلش بولر اسٹورٹ براڈ کے والد سابق کرکٹر اور ریفری کرس براڈ کو ناصرف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی کرس براڈ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ 

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے میں جاری ہے، جہاں ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز جیت کر آسٹریلیا کو پہلے ہی ہوم ٹیم پر 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ 

سیریز کے دوران اسٹورٹ براڈ نے ایک بار پھر ڈیوڈ وارنر کو آٹ کیا اور ٹیسٹ میں مجموعی طور پر انہوں نے آسٹریلوی بلے باز کو 17ویں مرتبہ پویلین کی راہ دکھائی، ہیڈنگلے ٹیسٹ میں یہ وکٹ اسٹورٹ کے لیے وارنر کا 17واں شکار تھا۔ 

اسٹورٹ براڈ کے والد اور سابق ٹیسٹ کرکٹر کرس براڈ نے بھی ڈیوڈ وارنر کا مذاق اڑاتے ہوئے ان سے متعلق میم شیئر کی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹ میں میم شیئر کرنے کے بعد کرس براڈ کو آئی سی سی کی جانب سے ملامت کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔ 

تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا، البتہ کرس کو ان کے اس اقدام پر ڈانٹ پلائی گئی ہے۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے کرس براڈ کی مذکورہ ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور اظہارِ خیال کیا کہ انہیں اس قسم کی بچگانہ حرکت سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں