ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، عید کی چھٹیوں میں کسٹمز کے مال خانے سے کروڑوں کی منشیات چوری

  کراچی: شہر قائد میں عید کی چھٹیوں کے دنوں میں کسٹمز کے مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات چوری ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کی چھٹیوں میں کراچی پورٹ کیماڑی میں قائم کسٹمز کے مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

عید کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان مال خانے سے کئی کلو منشیات چرا لے جانے میں کامیاب رہے، چوری کی واردات اے ایس او ہیڈ آفس کراچی پورٹ کیماڑی کے مال خانے میں ہوئی۔

مال خانہ میں کسٹمز کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیوں میں پکڑی گئی منشیات رکھی تھی، چوری ہوئی منشیات میں آئس، ہیروئین،  کوکین اور چرس شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں