ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ریاست اُتر پردیش میں شدید بارشیں، 34 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں طوفانی بارشوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی سرکاری نشریاتی ادارے آل انڈیا ریڈیو نے پیر کو بتایا کہ ضلع رائے بریلی میں پانچ اور ضلع بریلی میں چار افراد ڈوب گئے جبکہ مظفر نگر، کوشامبی ایٹہ، قنوج، بڈان، غازی پور، جالون اور کانپور دیہات میں بھی آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارش کی وجہ سے اموات ہوئیں۔مسلسل بارش نے کئی اضلاع بالخصوص ریاست اتر پردیش کے مغربی حصوں میں زندگی درہم برہم کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کچھ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کر رکھا ہے اور کچھ اضلاع میں اسکول اور کالج بند کردیئے گئے ہیں۔انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ اتر پردیش میں پیر سے بدھ مختلف مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں