انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ نیٹو سمٹ سے کہیں گے کہ وہ ان کے ملک کی یورپیئن یونین کی رکنیت کے لیے راہیں کھولیں تاکہ ترکیہ سویڈن کی نیٹو رکنیت کی راہ ہموار کر سکے۔
ترک صدر نے کہا کہ تقریبا نیٹو کے تمام رکن ممالک اب یورپیئن یونین کے رکن ہیں، میں لتھوانیا سمیت تمام رکن کو مخاطب کرنا چاہتا ہوں جو ترکیہ کو یورپیئن یونین کی رکنیت کے لیے 50سال سے زائد عرصے سے انتظار کرا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے آپ ترکیہ کی یورپیئن یونین کے لیے راہیں ہموار کریں اور اس کے بعد ہم سویڈن کے لیے راہیں کھولیں گے جیسا کہ ہم نے فن لینڈ کے لیے کیا تھا۔
اردوان نے کہا کہ وہ سمٹ کے موقع پر عالمی رہنماں سے ملاقات کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے مطالبات کریں گے۔