ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم لندن کے ریلی نکالنے پر گرفتار 34 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ایم کیو ایم لندن کے لیے ریلی نکالنے والے گرفتار 34 ملزمان کو 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم لندن کی ریلی نکالنے والے 34 ملزمان کو پولیس نے پیش کیا۔

ملزمان کے وکیل نے موقف دیا کہ گرفتار افراد ریلی میں شریک تھے نہ ہی ان سے کوئی موٹر سائیکل وغیرہ برآمد ہوئی ہے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزمان نے کورنگی میں ایم کیو ایم لندن کے لیے ریلی نکالی تھی، ملزمان پر ہنگامہ آرائی اور بلوے سمیت دیگر الزامات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں