ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورولش عثمان کے ہیرو براک کا پاکستان آنے کا اعلان

کورولش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار براک اوزجیفت نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف فیشن برانڈ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر براک کا ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے ، جس میں اداکار براک نے کہا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

ویڈیو میں براک نے بتایا کہ انہیں برانڈ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں اور پاکستانی ناظرین سے جلد ملاقات کروں گا۔
خیال رہے کہ کورولش عثمان کے چار سیزنز مکمل ہوچکے ہیں جنہیں دنیا بھر میں کافی پذیرائی ملی ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں 2020 میں ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے ہیرو انجین التان دوزیتان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں