ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان کی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی نئی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ نے پوری دنیا سے 100 کروڑ بزنس کا ہندسہ عبور کرلیا۔ 

رومینٹک کامیڈی فلم کی شاندار کامیابی سے دونوں فنکار انتہائی خوش ہیں اور مسرت بھری کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے دونوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

کارتک آریان نے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن دیا ’سو کروڑ کی محبت کا شکریہ‘۔

کیارا ایڈوانی نے بھی اسی تصویر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور مداحوں کو فلم پسند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فلم 29 جون کو ریلیز کی گئی تھیں اور اس میں راج پال یادو، گجراج راؤ، انورادھ پٹیل اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان بلاک بسٹر فلم ’بھول بھلیاں2‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں