ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک ڈرامے ’کرولش عثمان ’ کے ہیرو کا  پاکستان آنے کا اعلان

استنبول: مشہور ترک ڈرامے کرولش  عثمان کے ہیرو براک اوزجیفت  نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔

ایک بڑے فیشن برانڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرولس عثمان کے ہیرو براک اورزجیفت نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اورپاکستانی مداحوں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ اطلاع بھی دی کہ پاکستانی برانڈ نے انہیں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

اداکار براک اورزجیفت کے پاکستان آنے کی خبر پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی۔

مزید پڑھیں: کورولس عثمان کی اداکار جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لی

ترکی کے مشہور ڈرامے  کرولش  عثمان کے 4 سیزنز مکمل ہوچکے ہیں اوراس ڈرامے کو بھی ارطغرل غازی کی طرح دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار میں نظر آنے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے بھی 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں