ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کی 50 فیصد آبادی پانی کی عدم فراہمی کا شکار ہے، حافظ نعیم

  کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کی 50 فیصد آبادی پانی کی عدم فراہمی کا شکار ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 50 فیصد آبادی پانی کی عدم فراہمی کے باعث شدید متاثرہے، پہلے مخصوص علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر تھی اب ہر جگہ ہے، پانی کا مسئلہ کراچی والوں کے لئے درد سر بن گیا ہے۔

حافظ نعیم نے سوال اٹھایا کہ 200 غیر قانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں، جو پانی دستیاب ہے وہ کراچی کے لوگوں کے لئے نہیں ہے کیوں؟

انہوں نے کہا کہ پانی کے نظام میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہے، پیپلز پارٹی براہ راست واٹر بورڈ میں عمل دخل رکھتی ہے، شہر میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے لئے روز مظاہرے ہورہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں