ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بقایاجات کا معاملہ، نجی کمپنی کی بی آر ٹی سروس بند کرنے کی دھمکی

پشاور:بس ریپڈ ٹرانزٹ کو چلانے والی نجی کمپنی نے ایک بار پھر بی آر ٹی بسیں روکنے کی دھمکی دے دی۔

نجی کمپنی کے مطابق حکومت کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی کی صورت میں بی آر ٹی آپریشنز معطل کیا جاسکتا ہے۔

بی آر ٹی کے بقایا جات کے معاملے پر نجی کمپنی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مئی اور جون کے 60کروڑ 30لاکھ روپے بقایا جات ادا نہیں کیے گئے۔

 بقایا جات کی عدم ادائیگی سے بس سروس کو برقرار رکھنا متاثر ہوسکتا ہے،خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر بقایاجات کی ادائیگی کی جائے، ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بی آر ٹی آپریشنز معطل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بی آر ٹی مالی بحران کا شکار ہوچکی ہے اور نجی کمپنی کی جانب سے بس سروس بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں