ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زیم ایفرو ٹی 10 لیگ: قومی کرکٹرز کو تاحال این اوسی جاری نہ ہوسکے

اسلام آباد: پی سی بی نے زیم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں شامل قومی کرکٹرزکو تاحال این اوسی جاری نہیں کئے،کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ پی سی بی کہتا ہے چئیرمین اور سی ای او نہیں ہیں اس لئے انتظار کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سی لیٹ ملنے پر پلیئرز ابتدائی میچزمیں شرکت سے بھی محروم ہوسکتے ہیں،زمبابوے کرکٹ بورڈ کاچیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے بھی رابطہ ہوا ہے، کرکٹ بورڈ نے ذکا اشرف سے 8کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کی درخواست کردی،

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی زیم ایفرو ٹی ٹین لیگ کے لئے این او سی پالیسی کا اعلان اگلے ہفتے کرے گا،زیم ایفروٹی ٹین لیگ میں محمد حفیظ،محمد عامر،شاہنوازدھانی،آصف علی شرکت کریں گے، مرزا طاہر بیگ،طیب عباس،عثمان شنواری اورمحمد عرفان بھی ان ایکشن ہوں گے،زیم ایفرو ٹی ٹین لیگ کا پہلا ایڈیشن 20 جولائی سے 29 تک جولائی تک کھیلا جائیگا،لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم ڈربن قلندرزسمیت 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں