ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملعون سلمان رشدی کو چاقو حملے کے بعد ڈراؤنے خواب ستانے لگے

نیویارک: شاتم رسول ملعون سلمان رشدی کا کہنا ہے کہ اسے نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ملعون سلمان رشدی نے بتایا کہ وہ ابھی تک اس واقعے کے اثرات سے نہیں نکل سکا اور خود کو ٹراما سے نکالنے کے لیے ایک تھراپسٹ سے اپنا علاج کروا رہا ہے۔

ملعون سلمان رشدی کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کنفیوز ہے کہ آیا وہ اپنے مبینہ حملہ آور کا سامنا کرنے عدالت جائے یا نہیں اور یہ کہ اب وہ شاید ہی کبھی کسی عوامی تقریب میں لوگوں کو نظر آئے گا۔ چاقو حملے میں اس کے جگر کو نقصان پہنچا اور ایک آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی اور اس کے بازو کو اعصابی نقصان کی وجہ سے ایک ہاتھ مفلوج ہوگیا۔

واضح رہے کہ معلون سلمان رشدی پر اگست 2022 میں نیویارک میں حملہ کیا گیا تھا، ملعون رشدی پر حملہ کرنے والے 24 سالہ ہادی مطرنے قتل کی کوشش میں اعتراف جرم سے انکار کیا۔ ملعون سلمان رشدی نے 1988 میں انتہائی متنازع اور توہین آمیز ناول لکھا تھا جس کے بعد وہ جان کے خوف سے 10 سال روپوش رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں