ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین ہر قسم کے اسلاموفوبیا کی مخالفت کرتا ہے، چینی سفیر

جنیوا میں چین کے اعلی سفارت کار چھن شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ سی آر) کے 53 ویں اجلاس کے دوران ایک بحث  میں کہا کہ چین ہر قسم کے اسلاموفوبیا کے خلاف ہے۔

اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ سفیر چھن شو نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام، رواداری اور افہام و تفہیم کی وکالت کی ہے۔یو این ایچ سی آر نے مذہبی منافرت  کے  پہلے سے طے شدہ عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے واقعات پر فوری بحث کا آغاز کیا ہے جس کا مظاہرہ کچھ یورپی ممالک میں قرآن پاک کی مسلسل بے حرمتی سے ہوتا ہے،اس کے بعد کونسل نے اس معاملے پر ایک قرارداد منظور کی۔

چھن شو نے کہا کہ چین فوری بحث کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ چین قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے، نام نہاد اظہار رائے کی آزادی کو تہذیبوں کے تصادم کو بھڑکانے یا تصادم پیدا کرنے کے جواز کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں