لاہور: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اُن کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔
قبل ازیں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری لاہور پہنچے، جہاں وہ چار روز قیام کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہ استحکام پارٹی جہانگیرترین کے گھرآمد
آصف علی زرداری استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے انکے بھائی عالمگیر خان کی وفات پر تعزیت کریں گے جبکہ لاہور میں قیام کے دوران وہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان رابطہ، نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کی ملاقات اور اُن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان بھی ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدواروں کے حوالے سے بھی ملاقات کریں گے۔