ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اصلی سیاسی جماعتیں ناکام، نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی ) اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےدھابیجی سپیشل اکنامک زون منصوبے کا افتتاح  کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ایک اور کامیاب منصوبہ ہم نے پاکستان کے عوام کے سامنے پیش کردیا، پراجیکٹ سے بیرونی سرمایہ کاری بھی پاکستان آئے گی۔

کراچی میں دھابیجی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور پیش کیا جس کے تحت پیپلزپارٹی نے کئی منصوبوں کی بنیاد رکھی۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ناصر شاہ، و دیگر شریک تھے۔

ان کاکہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد پیش کروں گا کہ انہوں نے اس تصور کو زائل کردیا کہ اصلی سیاسی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں اور اب ایک نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1680148110096449538?s=20

انہوں نے کہا کہ جو بھی منصوبہ ہوگا اس میں ہمارا زور اسی پر ہوگا کہ ہمیں مقامی لوگوں کو سب سے پہلے روزگار دینا ہے، اس کے لیے ہم ووکیشنل ٹریننگ پر بھی کام کررہے ہیں تاکہ جو منصوبہ مکمل ہونے تک یہاں کام کرنے کے لیے جو ہنر ضروری ہو وہ ہمارے مقامی لوگوں کے پاس موجود ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں نوجوان اور کاروباری طبقے خیر مقدم کروں گا اور ان کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں، ہم مل کر کام کریں گے، انتخابات بھی نزدیک ہیں، جب ہماری حکومت آئے گی تو ایسی کارکردگی اسلام آباد میں بھی دکھائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا دھابیجی سپیشل اکنامک زون منصوبے سے 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اور ایک لاکھ ملازمتیں ملیں گی،اس منصوبے سے معاشی ترقی وخوشحالی میں اضافہ اور سرکاری و نجی سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون پیدا ہوگا جبکہ قومی شاہراہ تک رسائی اور ملکی و وسط ایشیائی ممالک تک سامان کی آمدورفت کے قابل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں