ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی ظفر نے گانا گاتے ہوئے فائرنگ کرنے والے گلوکار کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور: پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر نے گائیکی کے دوران فائرنگ کرنے والے گلوکار کی ویڈیو شیئر کردی۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین کو چیلنج کیا کہ وہ اس گلوکار کو ٹیگ کریں اور اس کی گائیگی پر تنقید کریں۔

ویڈیو میں گلوکار کو گانا گانے کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علی ظفر نے ویڈیو کے کیپش میں لکھا کہ ’چیلنج دینا ہوں کہ گلوکار کو ٹیگ کریں اور گانے کے انداز پر تنقید کرکے دکھائیں۔‘

علی ظفر کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں تاہم یہ ویڈیو کچھ عرصہ پُرانی ہے اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں