ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی ایشیا کپ کا دوسرا حصہ دبئی منتقل کروانے کا خواہشمند

نئی دہلی : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ کا دوسرا حصہ دبئی منتقل ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں مسلسل بارشوں کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)ایشیا کپ کا دوسرا حصہ دبئی منتقل کروانے کا خواہشمند ہے، ایشیا کپ کے دوسرے حصے کے دبئی میں انعقاد سے پی سی بی کو بڑا ریونیو شیئر ملے گا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان میں چار سے زیادہ میچز کا خواہش مند ہے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف، نجم سیٹھی کے دور میں ہونے والے ہائبرڈ ماڈل میں تبدیلی چاہتے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور ملتان میں بھی میچز کروانا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا 2 روزہ اہم ترین اجلاس آج ہوگا، پی سی بی کے اعلی عہدیدار شریک ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں