ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: شدید بارشیں اور سیلاب، 3 افراد ہلاک 4 لاپتہ

امریکہ کی ریاست پینسلوانیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 ماہ کے بچے سمیت 4 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق  ریاست پینسلوانیا میں شید بارشیں سیلابی ریلوں کا سبب بن رہی ہیں۔ سیلابی ریلے بعض گاڑیاں بہا کر لے گئے ہیں۔ آفت میں 3 افراد ہلاک اور ایک 9 ماہ کے بچے سمیت 4 افراد لا پتہ ہو گئے ہیں۔

پولیس نے عوام سے، امدادی کاموں میں سہولت کی خاطر ،متاثر ہ علاقوں  سے دُور رہنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری طرف نیو یارک  میں بھی شدید بارشوں کی وجہ سے سینکڑوں پروازیں یا معطل یا منسوخ کر دی گئی ہیں۔

قومی محکمہ موسیمات  نے کنیکٹیکٹ، مغربی میساچوسٹس، ورموٹ اور نیو ہیمپشائر میں سیلاب اور میساچوسٹس اور نیو ہیمپشائر کے سرحدی علاقے   میں طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں