ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار کی لاش 3 دن بعد کمرے سے برآمد

پونے: بھارت کے معروف مراٹھی اداکار راوندرا مہاجنی کی لاش ایک اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق 77 سالہ اداکار اور فلمساز کی لاش پونے شہر کے قریب ایک فلیٹ سے ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں شبہ ہے کہ راوندرا مہاجنی کی موت تین دن قبل ہوگئی تھی اور ان کی لاش سے تعفن اٹھ رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق عمارت میں بدبو پھیلنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو بلایا اور فلیٹ کے دروازے کو توڑ کر جب پولیس اندر گئی تو اسے لاش ملی۔

پولیس آفیشل کا کہنا ہے کہ اداکار کا ممبئی میں اپنا ذاتی گھر موجود ہے اور وہ تالی گاؤں دابھیڑے کے فلیٹ میں پچھلے آٹھ ماہ سے کرایے پر رہ رہے تھے۔

راوندرا مہاجنی ستر اور اسی کی دہائی کے مراٹھی کے مشہور اداکار رہے ہیں اور اب ان کے بیٹے گشمیر بھی انڈسٹری میں بہت مشہور ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں